تاریخ میں پہلی بار ٹیکسوں کا تناسب مجموعی پیداوار سے دگنا

Tax

Tax

کراچی (جیوڈیسک) تاریخ میں پہلی بار ٹیکسوں کا ملکی مجوعی پیداوار سے تناسب ڈبل ڈیجٹ میں پہنچ گیا۔ مالی سال 2016 میں ملکی مجوعی پیدار سے ٹیکسوں کا تناسب 10 اعشاریہ 5 فیصد ہو گیا۔

تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب محصولات کا ملکی مجوعی پیداوار سے تناسب ڈبل ڈیجٹ میں پہنچا ہو۔ مالی سال 16-2015 میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول ہوا۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی مجوعی پیداوار کا حجم 29 ہزار ارب روپے رہا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ خوش آئند ضرور ہے مگر ابھی بھی دنیا کے دیگر ترقی پزیر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

حکومت کو ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات اور اس کے دائرہ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ محصولات کا جی ڈی پی سے تناسب مزید بڑھے۔