کھجور و شہد کی 3 روزہ نمائش آج سے کراچی میں شروع ہو گی

Dates,Honey

Dates,Honey

کراچی (جیوڈیسک) انٹر نیشنل ٹریڈ چینل اور سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت کھجور، شہد اور ثقافتی ملبوسات کی 3 روزہ نمائش کا آغاز آج جمعرات سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گا۔

ہفتہ 14 جون تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ملک بھر کے کھجور اور شہد کی پیداوار کرنے والے اداروں سمیت ثقافتی ملبوسات تیار کرنے والے صنعتی ادارے بھی شرکت کر رہے ہیں۔