دتہ خیل اور وادی تیراہ میں فضائی کارروائی، 63 دہشتگرد ہلاک

Jet Aircraft

Jet Aircraft

دتہ خیل/ وادی تیراہ (جیوڈیسک) پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جیٹ طیاروں نے دتہ خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی میں 53 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارروائی میں دہشتگردوں کے 6 ٹھکانے، اسلحہ کا ذخیرہ اور دھماکا خیز مواد سے بھری 7 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ ہلاک ہونے والے میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران 10 شدت پسند مارے گئے۔ واضع رہے کہ خیبر ایجنسی اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔