بیٹی کو زندہ جلانے والی خاتون کے ریمانڈ میں 4 روز کی مزید توسیع

Remand

Remand

لاہور (جیوڈیسک) پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی کو زندہ جلانے کے بجائے نہر میں پھینک دیتی تو اچھا تھا ، سنگدل ماں نے پیشی کے موقع پر بیان قلمبند کروا دیا ۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی ۔ ملزمہ پروین اور اس کے داماد ظفر کو انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ملزمہ پروین نہ تو اپنے کیے پر شرمندہ ہے اور نہ اسے کوئی غم بلکہ بار بار عدالت میں اعتراف جرم کرتی رہی ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے پسند کی شادی کرنیوالی زینت کو پٹرول نہیں مٹی کے تیل سے زندہ جلایا تھا ، تمام ثبوت اکھٹے کرلیے گئے ہیں لیکن تینوں ملزمان کے بیانات میں تضاد ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔ عدالت نے ملزمہ پروین اور داماد ظفرکے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی ۔