لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے کہا ہے کہ میری بیٹی للی بہت خوبصورت ہے لیکن بنائو سنگھار کر کے عجیب نمونہ لگتی ہے۔
ہالی ووڈ سپر سٹار جانی ڈیپ نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر للی کے ہزاروں فالوورز ہیں جو اس کے ایسے بنائو سنگھار سے حیران رہ جاتے ہیں لیکن وہ میرے لئے کوئی نمونہ نہیں بلکہ شہزادی ہے۔
اداکار جانی ڈیپ نے بتایا کہ میری بیٹی للی مجھ سے ہر بات شیئر کرتی ہے۔ وہ کوئی بات مجھ سے نہیں چھپاتی۔ ہمارا دونوں کا تعلق بہت مضبوط ہے۔
مجھے اس رشتے پر فخر ہے۔ جانی ڈیپ نے مزید بتایا کہ للی ابھی صرف 16 برس کی ہے اسی لئے اسے پتہ نہیں کہ بنائو سنگھار کیسے کرنا ہے اور کتنا کرنا ہے؟ اسی لئے میک اپ کرنے پر وہ ڈسٹربنگ لگتی ہے۔