بیٹی کی پیدائش جرم، شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا دیا

Husband Wife Acids

Husband Wife Acids

شیخوپورہ (جیوڈیسک) اولاد عطا کرنا اللہ کا اختیار ہے لیکن فرسودہ روایات کے غلام معاشرے میں بیوی ہی ذمہ دار۔ شیخوپورہ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ اللہ تعالی نے جنڈیالہ روڈ کے رہائشی نوازش کو اپنی رحمت سے نوازا لیکن خاندان کے وارث کی خواہش نے انسان کو حیوان بنا دیا۔ نوازش نے پہلے تو پھول سی بچی کو دیکھنا تک گوارا نہ کیا اور پھر اپنی بیوی فرح کو سزا دینے کی ٹھان لی۔

ملزم نے اہل خانہ سے مل کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر زبردستی تیزاب کی بوتل اس کے منہ میں انڈیل دی۔ تیزاب کے باعث فرح کی حالت غیر ہو گئی۔ اس کے چہرے کا کچھ حصہ بھی جل گیا۔ اہل علاقہ نے خاتون کو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔