بیٹی پیدا کیوں کی؟ درندہ صفت شخص نے بیوی قتل کر دی

Aamir

Aamir

شیخوپورہ (جیوڈیسک) مسلسل چھٹی بیٹی کی پیدائش واڑہ کریم بخش کی شمشاد بی بی کیلئے جرم بن گئی۔ اللہ تعالی نے چھٹی بار رحمت کی لیکن عامر انسان سے حیوان بن گیا اور بیوی کو ہسپتال سے گھر لاتے ہی تشدد کا نشانہ بنانے لگا۔ جنون ٹھنڈا نہ ہوا تو اپنی ہی لخت جگر کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر ابدی نیند سلا دیا۔

گود اجڑنے پر شمشاد بی بی پاگل ہو گئی۔ عزیز و اقارب نے بھی شدید ردعمل دکھایا تو وہ ملزم پھر درندہ بن گیا اور اپنی بیوی کو سوتے میں گولیاں مار دیں۔ اہل محلہ کے مطابق ملزم نے پہلے سے بیٹی کی پیدائش کی صورت میں شمشاد بی بی کو قتل کی دھمکی دے رکھی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ بھکھی سلیم نیازی کے مطابق عامر نے اعتراف جرم کر لیا ہے لیکن وہ اپنی باتوں سے جنونی لگتا ہے۔ مقتولہ شمشاد کے باپ محمد بوٹا اور عامر کے بھائی علیم نے بھی ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔