کینبرا (جیوڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کی بیٹی کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا تھا۔ اس بارے میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیٹی کو کینسر ہونا ان کے لئے قیامت سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے اس کی خاطر کرکٹ کیریئر کی قربانی دی جس کا انھیں کوئی افسوس نہیں ہے۔
بریڈ ہیڈن نے زندگی کے مشکل ترین دور کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو کینسر ہے تو ایسے لگا کہ جیسے دنیا ہی گم ہو گئی ہے۔
ننھی کلی کے مرجھانے کا خوف ان کو سونے نہیں دیتا تھا۔ بریڈ ہیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ زندگی کے تاریک دن اب ختم ہو چکے ہیں کیونکہ ان کی 5 سالہ بیٹی اس موذی مرض سے نجات پا چکی ہے۔