نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں دولت پور کے قریب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر مینٹی ننس شبیر احمد شیخ ڈرائیور سمیت اغوا ہو گئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ پولیس کے مطابق این ایچ اے کے ڈائرکٹر شبیر احمد شیخ کراچی سے سکھر جارہے تھے۔ ان کی گاڑی دولت پور کے قریب سے ملی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ شام 6 بجے حیدرآباد بائی پاس پر چائے پی تھی اور وہ سائٹ ایریا کا معائنہ کرنے اندرون سندھ گئے تھے۔ شبیر شیخ کا آبائی تعلق گمبٹ سے ہے اور وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شبیر احمد شیخ کے اغوا کا نوٹس لیتے ہو ئے ان کی بازیابی کے لیے آئی جی سندھ کو خصوصی ٹیم شکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔