ڈیو واٹمور نے زمبابوین ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Dav Whatmore

Dav Whatmore

ہرارے (جیوڈیسک) سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ڈیو واٹمور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر ہو گئے اور انہوں نے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاکستان کرکٹرز کی کوچنگ کے بعد ڈیو واٹمور زمبابوے کے کھلاڑیوں کو کرکٹ گُر سیکھائیں گے۔

زمبابوے کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کرنے والے واٹمور کے تجربے سے ان کی ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔