ڈیوڈ بیکھم نے میجر لیگ فٹبال کلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

David Beckham

David Beckham

فلوریڈا (جیوڈیسک) سابق انگلش فٹبالر David Beckham نے امریکا میں میجر لیگ فٹبال کلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔۔

انگلش فٹبالر David Beckham بچوں کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان ڈیوڈ نے کہا کہ وہ امریکا میں میجر لیگ فٹبال کلب خریدنا چاہتے ہیں۔۔David Beckham کو میامی میں 25 ملین ڈالرز میں میجر لیگ سوکر فرنچائز خریدنے کا موقع ملا ہے۔

انکی آمد سے ہزاروں کی تعداد میں مداح اپنے اسٹار پلییئر کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔ سیکیورٹی مسائل کے باعث David Beckham کو بچوں سے ملاقات کے بنا واپس جانا پڑا۔