لندن (جیوڈیسک) انسداد بدعنوانی کے لیے سربراہی کانفرنس سے متعلق ملکہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کیمرون نے کہا کہ کچھ رہنما زبردست بدعنوان ملکوں سے برطانیہ آ رہے ہیں۔
انہوں نے خصوصی طور پر نائجیریا اور افغانستان کا نام لیا۔ برطانوی وزیراعظم کے اس بیان پر نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے وزیر اعظم کیمرون کے بیان کو حیران کن قرار دیا جبکہ ایک افغان اہلکار نے اسے غیر منصفانہ کہا۔