اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اتوار کو وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ڈیوڈ کیمرون میاں نواز شریف کو افغان حکام سے ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت پر اعتماد میں لیں گے جبکہ تجارت، تعلیم، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی جائیگی ۔ پاکستانی شہریوں کو برطانیہ کے ویزے کیلئے زر ضمانت جمع کرانے کی مجوزہ پابندی کے معاملے کو بھی اٹھایا جائے گا۔