ڈیوڈ کیمرون کی فرانس کے صدر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Francois Hollande and David Cameron

Francois Hollande and David Cameron

پیرس (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پیرس میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ برطانیہ یورپی یونین میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہا ہے جس پر جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

اگر یورپی یونین میں اصلاحات پر اتفاق نہ ہوا تو یونین کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔