برازیل (جیوڈیسک) سپین کے ڈیوڈ فیرر نے پہلی بار ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ کہتے ہیں برازیل کی سرزمین پر فتح ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ اٹلی کے فیبیو فوگینی سے ہوا۔ سپینش سٹار نے اطالوی حریف کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔
فیرر نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے فتح کے بعد ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ 32 سالہ ڈیوڈ فیرر نے پہلی بار ریو اوپن جیت کر کیرئیر میں اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹلز کی تعداد بھی 23 کر لی ہے۔ اس شاندار فتح کے بعد سپینش سٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ریو میں پہلا ٹائٹل جیتنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے جس پر انہیں بے حد خوشی ہے۔