واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکن سینٹ نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستان میں بطور سفیر نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔
ڈیوڈ ہیل، رچرڈ اولسن کے عہدے کی مدت پوری ہونے پر فرائض سنبھالیں گے۔امریکی صدر باراک اوبامہ نے رواں سال مارچ میں ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں بطور سفیر نامزد کیا تھا۔
اس سے پہلے وہ اردن اور لبنان میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی بھی رہے۔