شبلغراد (جیوڈیسک) جمہوریہ چیک کی ٹیم نے ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل مسلسل دوسری بار جیت لیا، فائنل میں چیک نے سربیا کو تین دو کو شکست دی۔
سربیا کے شہر بلغراد میں ہونیوالے فائنل ایونٹ میں میزبان اور چیک کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے۔مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار مقابلہ کرتے ہوئے عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ کی ٹیم کو مات دی اور اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
فائنل میں مقابلہ دو دو سے برابر تھا لیکن فائنل کے آخری ریورس سنگلز مقابلے میں چیک کے کھلاڑی ریڈک سٹپنک نے میزبان ملک کے دوسان کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔