فرانس (جیوڈیسک) فرانسیسی گائیل مونفلس نے ڈیوس کپ فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے حریف کو ہرا کر مقابلہ ایک ایک پوائنٹ سے برابر کر دیا۔
فرانس میں کھیلے گئے اہم میچ میں میزبان ملک کے گائیل مونفلس نے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو چھ ایک، چھ چار، چھ تین، سے اپ سیٹ شکست دی۔
اس فتح کے بعد فرانس اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورینکا نے میزبان ملک کے جوولفریڈ سونگا کو ہرا یا۔ میچ کا سکور چھ ایک، تین چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ عالمی نمبر چار سوئس سٹار کا میچ دیکھنے کے لئے ریکارڈ ساڑھے ستائیس ہزار تماشائی پہنچے۔