پاکستان (جیوڈیسک)ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ گروپ ٹو ٹینس ٹائی میں پاکستان کل نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گا۔ پاکستان پہلی بار ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل وینیو پر کھیل رہا ہے۔ ملک میں سیکورٹی کی خراب صورتحال کے سبب آئی ٹی ایف نے ٹائی پاکستان سے میامار منتقل کردی تھی۔
پاکستانی ٹیم ٹائی میں پانچ سے سات اپریل تک نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔ ایونٹ کے میچز یانگون میں کھیلے جائیں گے۔ اسلام مخالف مظاہروں کے سبب میامار میں ٹورنامنٹ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق فلوریڈا میں میامی ماسٹرز جیتنے کے بعد میامار پہنچ گئے ہیں۔ فاتح ٹیم ستمبر میں ہونے والے تیسرے رانڈ میں فلپائن یا تھائی لینڈ کا سامنا کرے گی۔