لندن(جیوڈیسک)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی دوبارہ کرانے کی پاکستان کی اپیل مسترد کر دی ہے ، ریفری کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی گزشتہ ماہ رنگون میں ہوئی تھی۔ ٹائی کا میزبان چونکہ پاکستان تھا۔
اس لیئے ٹائی نیوٹرل وینیو پر منعقد ہوئی۔ گرانڈ مناسب حالت میں نہ ہونے کی وجہ سے ریفری نے ٹائی کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے حق میں دے دیا جس پر پاکستان نے آئی ٹی ایف سے ٹائی دوبارہ کرانے کی اپیل کی ، آئی ٹی ایف نے اپیل یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ گرانڈ انٹرنیشنل میچوں کے معیار کے مطابق نہیں تھا۔