پاکستان (جیوڈیسک)ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کے ایک احتجاج نے نیوزی لینڈ کو اگلے رانڈ میں پہنچا دیا ہے۔
نیوٹرل وینیو برما کے شہر میانمار میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے رانڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے تھے۔ پہلے سنگلز میچ میں پاکستان کے عقیل خان نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو تین دو سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری قائم کردی تھی۔
دوسرے مقابلے میں جب اعصام الحق کا میچ جاری تھا تو پاکستان کی جانب سے خراب کورٹ پر احتجاج کیا گیا۔ جس پر آئی ٹی ایف امپائر نے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ سناتے ہوئے نیوزی لینڈ کو چار ایک سے فاتح بنا کر اگلے رانڈ میں پہنچا دیا۔