ارجنٹائن (جیوڈیسک)ارجنٹائن اور سربیا نے ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بیونس آئرس میں کھیلے جانے والے کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان مقابلہ دو دو سے برابر تھا۔
آخری سنگلز میچ میں ارجنٹائن کے کارلوس برلوک نے فرانس کے جائلز سمن کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں پہنچادیا۔ کارلوس کی فتح کا اسکور چھ چار، پانچ سات، سات پانچ اور چھ چار رہا۔
ادھر سربیا نے بھی امریکہ کو تین ایک سے ہراکر ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے امریکہ کے سیم کوئری کو سات پانچ، چھ سات، چھ ایک اور چھ صفر سے مات دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔