کینیڈا (جیوڈیسک) ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں سربین ٹینس سٹارز نے کینیڈا کو ہرا دیا۔ سربیا میں کھیلے گئے ٹینس ایونٹ “ڈیوس کپ” کے سیمی فائنل میں میزبان ملک کے نواک جوکووچ کینیڈی کھلاڑی تیپساریووک کے خلاف اِن ایکشن ہوئے۔
عالمی نمبر ایک نے اپنی سر زمین اور اپنے ہی شائقین کے سامنے شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے برتری دکھاتے ہوئے سربیا کو تین دو سے فتح دلائی جس سے میزبان ملک فائنل میں پہنچ گیا، ڈیوس کپ کا فیصلہ کن معرکہ سربیا اور جمہوریہ چیک کے درمیان ہو گا۔