کراچی (جیوڈیسک) کراچی یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر کراچی تباہی سے بچ گیا۔ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔ کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم برآمد کرلیے۔
کراچی میں حساس ادارے نے ایک کارروائی میں خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے گرفتار ملزم دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ حساس ادارے نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے خفیہ ایجنسیوں کی نشاندہی پر کورنگی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں بارودی مواد اور بم برآمد کرلیے ۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ بارودی مواد کو سیمنٹ کے بلاک اور ٹین کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان رینجرز نے دعوی کیا ہے کہ ہے پکڑا جانیوالادھماکہ خیزمواد یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کیموقع پر دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔ ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکان سیبرآمد ہونیوالا دھماکہ خیز مواد اور سکھر میں حسساس ادارے کے دفتر پر حملے میں استعمال کیا جانے والا دھماکہ خیز مواد ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔