یوم پیدائش علامہ اقبال کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی میں مقابلہ تقاریر اور مقابلہ ذہنی آزمائش بیاد اقبال کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد تقریب

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس )، یوم پیدائش علامہ اقبال کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی میں مقابلہ تقاریر اور مقابلہ ذہنی آزمائش بیاد اقبال کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد تقریب کے صدر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملا محمد عمرانی ،مہمان خصوصی چیئرمین تحفظ ماحولیات بلوچستان میر اختیار خان مرغزانی اعزازی مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی تھے تقریب میں اساتذہ کرام کی کثیر تعداد کے علاوہ سکولوں کے طلباء و طالبات نے بھاری تعداد میں شرکت کی گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول کے پرنسپل مولانا حسن سیلاچی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکول شہر کا قدیم اور عظیم سکول جو اس وقت مسائل سے دوچار ہے

ستائیس آسامیاں خالی ہیں جس کے باعث نظام تعلیم متاثر ہورہا ہے سکول کے چار کمرے مخدوش ہیں جو طلبا کیلئے انتہائی خطرناک ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملا محمد عمرانی، چیئرمین تحفظ ماحولیات بلوچستان میر اختیار خان مرغزانی نے کہا کہ بچے قابل داد ہیں بچوں نے بہت محنت کی ڈویژن سطح پر مقابلوں میں ضلع سبی ٹوپ پر جارہا ہے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تمام تر کتب میں شاہین کا ذکر کیا گیا ہے جسکا مطلب ہے کہ شاہین اپنے پروں پر اڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اگر اقبال کی تعلیمات پر عمل کرلیں تو ہمیں زندگی میں کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑیگا یہ مٹی کا پتلا بنیادی طور پر جنتی ہے نہ جہنمی اسے تربیت کے مختلف مراحل میں اچھا برا بننا پڑتا ہے

اقبال نے اپنی شاعری میں جو پیغام دیا اگر ہم اس پر عمل کرلیں تو کامیابی حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کی شخصیت سے ہم سب بخوبی واقف ہیں اگر ہم انکی تصنیفات پڑھ کر دیکھیں توان کا مقصد اسلام کا تھا اور ہمیں خودی کا درس دیا انہوں نے کہا کہ حضر ت علامہ اقبال کی تمام کتب کھول لیں وہ شاہین سے خالی نہیں شاہین اپنی پروان پر اڑتا ہے محنت و مشقت کی علامت ہے اور حرام خوری نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ اقبال نے محنت اور سچائی کو لیکر ترقی کی اور اقبال کو اپنے استاد میر حسن سے بہت محبت تھی شمس العلماء کا خطاب اقبال کو دیا مگر انہوں نے یہ خطاب اپنے استاد کو دلایا تقریب کے اختتا م میں مہمانان گرامی اور تقریب کے صدر نے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملا محمد عمرانی نے تقریب میں حصہ لینے والے تمام سکولوں کیلئے کل چھٹی کا اعلان کیا۔