لندن (جیوڈیسک) لندن سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ میچز سے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت بڑھے گی، منتظمین تجویز پر کھلے ذہن سے غور کریں، کھیل میں جدت لانا ضروری ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے انعقاد سے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت بڑھے گی۔
برطانوی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ حکام کو اس تجویز پر کھلے ذہن کیساتھ غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے اوقات بھی ایسے ہوں گے کہ جب تماشائی آرام سے میدان میں آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ کھیل میں جدت لانا ضروری ہے۔