مجھے تم یاد رکھنا اور مجھ کو یاد آنا تم۔۔۔ میں ایک دن لوٹ کے آئونگا۔۔۔ مجھے مت بھول جانا تم ۔۔۔۔ مجھے تم یاد رکھنا اور مجھ کو یاد آنا تم۔۔۔ قارئین یہ آڈیوٹریک مجھے بہت پسند ہے جب بھی محبت کی چاشنی میں ڈوبے ان سُروں کو سنتا ہوں تومجھے ہر طرف ہر سو وفا کی شبنم اپنی موجودگی کا احساس دلاتی نظر آتی ہے۔ یہ سونگ انڈین مووی مثال کا ہے جسے کشور کمار کی جادوئی آواز سے انیل کپور پر فلم ایا گیا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ موسقی روح کی غذا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اچھے اور رومینٹک سونگز سننے کے بعد دل و دماغ ایک دم فریش ہوجاتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کوئی لذیذ کھانا کھانے کے بعد لذت اور راحت محسوس کرتا ہے۔ ہمیں پڑھنے والے قارئین میں اکثر قارئین گانے بڑے شوق سے سنتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میرے پڑھنے والیے قارئین کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جو اس ناچیز کو بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ یہ بات ہمیں اپنے قارئین کی موصول ہونے والی ای میلز سے پتہ چلتی رہتی ہیںجہاں ہمارے کالموں پر یہ نوجوان طبقہ تنقیدوں کے پہاڑ لگا دیتے ہیں۔
وہاں اپنی محبت خلوص چاہت اور پسند سے روشناس بھی کراتے رہتے ہیں ہمیںاپنی نئی نئی سوچو امنگوں کی آگہی تو دیتے ہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم سے دوستانہ ماحول میں محبت چاہت کا اظہار کرتے ہوئے کبھی کوئی اپنی میل کے ساتھ نئی آڈیوں البم کے ٹریک اٹیچ کردیتا ہے تو کبھی کوئی عاشقی ٹو دیکھنے کی فرمائش کرتا دکھائی دیتا ہے کبھی کوئی کسی نامور شخصیت کی کتاب پڑھنے کی رائے دیتاہے کبھی کوئی مصالحہ دار چٹکولے ہی میل کردیتا ہے۔ اب چونکہ خاکسار خود ابھی جوانی کے سمندر میں غوطہ زن ہے اس لئے ان سب چیزوں کو بڑا انجوائے کرتا ہے اور اس لیے تمام دوستوں کی فرمائش کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے۔ ہمارے محترم دوست کامران صاحب یہ وہی کامران صاحب ہیں جن کا ہم پچھلے کالم میں بھی ذکر کر چکے ہیں آج کل کچھ پریشان ہیں ورنہ گانوں کے بہت بڑے رسیہ ہیں کہتے ہیں کہ اچھے پوزیٹوو اور رومینٹک گانے سننے سے انسان کا دل کبھی بوڑھا ہوتا ہے نہ اس کی سوچ۔ یہ انکی اپنی سوچ ہے اور حقیقت سے کتنے قریب ہے یہ تو مشاہدہ کرنے والے ہی بتا سکتے ہیں۔
Feroz Khan
ویسے یہ گا نا ان کے موقف کی ترجمانی کرتا ہے ۔۔دل ہونا چائیدا جواں۔۔۔ عمر وِچ کی رکھیا۔ قارئین بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو غمگین گانے پسند کرتے ہیں جیسے۔۔ تجھے کھو دیا ہم نے پانے کے بعد تیری یاد آئی۔۔۔ ستمگر دل دکھانے کے بعد تیری یاد آئی ۔۔۔ یا جیسے تیرے نیناں ساون بھادوھ۔۔۔ پھر بھی میرامن پیاسا۔۔۔ فلم غلامِ مصطفی کے گانے کے یہ بول تو ہمیں بھی بہت پسند ہیں۔۔۔میں اچھابرا جیسا بھی ہوں۔۔۔ تو اچھی بری جیسی بھی ہے۔ میں تیرا ہوں کیسا بھی ہوں ۔۔تو میری ہے کیسی بھی ہے۔۔۔ تیراغم میرا غم ایک جیسا صنم۔ ہم دونوں کی ایک کہانی ۔۔آجا لگ جا گلے دل جانی ۔۔۔ Nice song 🙂 یا جیسے ہر کسی کو نہیں ملتا یہاں پیار زندگی میں۔۔ خوش نصیب ہے وہ جس کو ہے ملی یہ بہار زندگی میں۔۔۔ قارئین یقین کریں بہت ہی خوبصورت سونگ ہے۔ اور جن پر فلمایا ہے وہ بھی بہت خوبصورت ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں۔۔۔ جی ہاں فروز خان اور سری دیوی۔ مجھے فروز خان کی فلمیں بہت پسند ہیں کیا خوب اداکار ہیں کیا خوب ہدایت کار ہیں اور کیا خوب رائیڑ ہیں۔ انکی بینر تلے بننے والی تمام فلمیں تقریبا سپر ہٹ گانوں کے ساتھ سپر ہٹ فلمیں مانی جاتی ہیں۔
خیر بات چل رہی تھی غمگین گانے سننے والوں کی ۔قارئین بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کو اوتاولے گانے پسند ہوتے ہیں ۔اب آپ سوچ رہے ہونگے یہ اوتاولے گانے کونسے ہیں توہم ہیں نا بتانے کے لیے یہ کالم ہم نے لکھا ہی اوتاولے لوگوں کے لیے ہے جو جانے کب سے اوتاولے ہورہے تھے اور سب سے بھڑ کر ہمارے دوست کامران صاحب جو اس قدر پریشانی کے عالم میں بھی ہم سے کہہ بغیر نہ رہ سکے اور بول اٹھے عمران صاحب بہت دن ہوگئے کوئی اوتاولا کالم نہیں آیا۔ لو بھئی پھر کیا تھا لکھنا پڑا ۔ہاں تو بات چل رہی تھی اوتاولے دوستوں کے لیے اوتاولے گانوں کی۔ قارئین اوتاولے گانے ہوتے ہیں جیسے۔۔ آگ لگی تن من میں دل کو پڑا تھامنا۔۔ رام جانے کب ہوگا سیاں جی کا سامنا۔۔ یا جیسے افسانہ لکھ رہی ہوں دلِ بے قرار کا۔۔۔ آنکھوں میں دم بھر کے تیرے انتظار کا۔ اسی طرح کچھد وستوں کو چھی چھورے گانے پسند ہوتے ہیں جیسے۔۔ مسٹر لوا لوا۔۔ تیری آنکھوں کا جادو۔۔۔ مسٹر لوا لوا تیری باتوں کا جادو۔۔۔ یا جیسے تجھے دولھا کس نے بنایا بھوتنی کے ۔۔اب بتائو اس بھوتنی سے کوئی یہ پوچھے یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے تجھے دولھا کس نے بنایا۔ہے نہ چھی چھوری حرکت۔
Romantic Song
اب بات کرتے ہیں رومینٹک گانے سننے والوں کی جوہماری طرح رومینٹک اچھے اور معیاری سونگز پسند کرتے ہیں۔ جیسے۔۔زمانے کے دیکھے ہیں رنگ ہزار۔۔ نہیں کچھ سِوا پیار کے۔۔ آکے تو لگ جا گلے میرے یار۔۔ نہیں کچھ سِوا پیار کے۔ قارئین یقین کریں بہت ہی خوبصورت رومینٹک سونگ ہے نہیں سنا تو ضرور سنیئے گا۔ تو ہے صنم میری پہلی محبت۔ تجھ پہ لٹا دوں میں دنیا کی چاہت۔۔۔زولفوں کے سائے میں رہنا ہے مجھ کو ۔۔دل کی پناہوں میں رکھوں گا تجھ کو ۔۔۔آکے تو لگ جا گلے میرے یار نہیں کچھ سِوا پیار کے۔۔ یا جیسے۔ میری سانس سانس میرے یار کے لیے ہے۔۔ اب وجہ نہ کوئی انتظار کے لیے ہے۔۔زندگی پیار کے لیے ہے۔۔ زندگی پیار کے لیے ہے۔ جیسے۔۔ بن تیرے صنم۔۔۔ مر مٹیں گے ہم۔۔۔ اے میری زندگی۔۔۔ ہوووو آنا ہی پڑا سجنا۔۔۔ ظالم ہے دل کی لگی۔۔ جیسے ۔۔۔زندہ رہنے کے لیے تیری قسم ایک ملاقات ضروری ہے صنم۔۔۔ ایک ملاقات ضروری ہے صنم۔ جیسے۔۔۔ جب سے دیکھا ہے صنم ۔۔۔کیا کہیں کتنے ہیں ۔۔بے چین۔ جیسے۔۔ رہتے ہیں ہم کھوئے کھوئے گم سم ۔۔کیونکہ آنکھوں میں تم ہو۔۔ آنکھوں میں تم۔ جیسے۔۔۔دل یہ تم ہی پہ آنے لگا۔آنے لگا کیا کریں ۔۔بن کے محبت دل میں نشہ سا چھانے لگا کیا کریں۔۔۔ چھانے لگا کیا کریں۔ قارئین اسی طرح ہنستے مسکراتے گنگناتے ہوئے ہمیں اجازت دیجیے۔ ہمیں اپنی ای میل کے زریعے بتائیے گا ضرور کہ ہمارا آج کا میوزیکل کالم آپ کو کیسا لگا۔ آخر میں ایک بار پھر ہوجائے آپ بھی ہمارے ساتھ گنگنائیں۔۔۔۔ مجھے تم یاد رکھنا اور مجھ کو یاد آنا تم ۔۔۔میں ایک دن لوٹ کے آئونگا۔۔۔ مجھے مت بھول جانا تم ۔۔۔۔مجھے تم یاد رکھنا اور مجھ کو یاد آنا تم۔۔۔ ہاہاہاہاہا۔ تحریر : علی راج