مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 13 روز قبل لا پتہ ہونے والے اقبال مسیح کی لاش سرہالی کلاں نہر سے بر آمد، اقبال مسیح کو نا معلوم افراد نے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹائون کمیٹی کے ملازم و ستوکی کے رہائشی افتخار عرف کھارا کا بھائی اقبال مسیح 16دسمبر کو کسی دوست کے ہمراہ سرہالی کلاں گیا تھا جہاں سے اسے کسی نا معلوم شخص نے فون کیا جس پر وہ کلیاں کی طرف چلا گیا۔
پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی، جبکہ آج نہر بند ہونے پر سرہالی کلاں پل کے قریب نہر سے لاش بر آمد ہو گئی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے بھیج دی ہے،