اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہروں اور گیس کی بندش سے بجلی کی پیداوار کم ہو جائے گی۔
انہوں نے عوام سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو جائے گا لہذا لوڈ شیڈنگ کے دنوں میں بجلی کی بچت یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا ہے صنعتوں کو چلانے کے لئے پاور پلانٹس کی گیس صنعتی شعبے کو دی جا رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کوشش کی ہوگی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم ہو۔