لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق یوم آزادی پر دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ون وہیلنگ اور سلنسر کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہو گی۔
جس کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تشکیل دئیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اِس پابندی کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر کسی قسم کی ہلڑ بازی سے بچنا ہے۔