یوم آزادی کا پیغام

Youm e Azadi

Youm e Azadi

تحریر: عتیق الرحمن
پاکستان کا 70 واں یوم تاسیس جوش و جذبے سے منایا گیا ہے۔ملک بھر کی طرح اسلام آباد کے دیہی علاقہ ترنول میں بھی یوم آزادی منایا گیا ۔تقریبات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ہم ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور وطن عزیز کی خوشحالی کیلئے شب و روز کوشاں رہیں گے۔اپنی نئی نسل کو ملک پاک کی آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کی امنگوں کو کسی صورت مانند نہیں پڑنے دیں گے۔

لازمی امر ہے کہ ملک کے تمام ساسی و مذہبی اور تمام مقتدر ادارے باہم شیر و شکر ہوکر الفت و محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارض پاک کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔

وطن پاک میں تعلیم و ترقی کی شمع روشن کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور اس کے ساتھ ہی ملک کو اندرونی و بیرونی کا تندہی سے مقابلہ کریں گے۔ترنول سیکٹر میں 4یونین کونسل موجود ہیں ۔جن کا تعلق مسلم لیگ ن جوکہ حکومتی جماعت ہے کے ساتھ ہے۔

میاں نوازشریف کی نااہلی کے ساتھ ہی لیگی کارکنوں پر غم و الم کے مایوسی کے بادل اس قدر چھاگئے ہیں کہ ترنول کی صرف ایک یوسی45کے علاوہ کسی میں بھی ملک پاک کی آزادی کی خوشی کی تقریب نہیں منائی گئی جو لمحہ فکریہ پر دال ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک و ملت کی خوشحالی کو ثانوی حیثیت دیتے ہیں۔

Atiq ur Rehman

Atiq ur Rehman

تحریر: عتیق الرحمن
[email protected]
0313-5265617