کراچی (جیوڈیسک) یوم پاکستان پر بیرون ملک بھی تقریبات منعقد کی گئیں، پر چم کشائی کی گئی اور ملی نغمے گئے جبکہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے لیے دعائیں کی گئیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارت خانے کے اہلکاروں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے پرچم کشائی کی اور ملک کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کی طرف سے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
جلیل عباس جیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت اور مسلح افواج ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی جائے گی اور اعتدال پسند معاشرے کا خواب پورا کیا جائے گا، انہوں نے یہ بات یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یوم پاکستان پر لندن میں کئی دیگر مقامات پر بھی قرارداد مقاصد کی یادمنائی گئی، مشہور شاعر عطاالحق قاسمی نے لندن میں ایک تقریب میں پاکستان کی ترقی کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان میں ان کی مشکلات جلد ختم ہونے کی خواہش کا اظہار کیا، اسپین کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کی تقاریب منعقد کی گئیں، بارسلونا میں یوم پاکستان کی سب سے بڑی تقریب میں اسپین کے حکام نے بھی بھرپور شرکت کی، یورپین دارالحکومت برسلز میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاکستان انتہائی جوش وخروش سے منایا، آسٹریا میں بھی پاکستان سفارت خانے میں یوم پاکستان کی پرْوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بھی یوم پاکستان کی تقریب قومی جوش وجذبے سے منائی گئی، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی، برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں پاکستان قونصلیٹ میں بھی یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی گئی، برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھی یوم پاکستان پر مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔
شرکا نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش ظاہرکی اورپاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطابق بنانے پر زوردیا، برطانیہ کے مختلف شہروں کی طرح برمنگھم میں پاکستانی سفارتی مشن میں یوم پاکستان کی تقریب ہوئی، رانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی جائے گی اور اعتدال پسند معاشرے کا خواب پورا کیا جائے گا، انہوں نے یہ بات یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سوئیڈن میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی گئیں۔