یوم پاکستان: پنڈی اسلام آباد میں آج موبائل فون سروس بند

Mobile Phone Service

Mobile Phone Service

اسلام آباد (جیوڈیسک) 23 مارچ کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس 8 گھنٹے معطل رہے گی۔

پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔

اس دوران وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔ تاہم دو پہر دو بجے کے بعد یہ سروس بحال کر دی جائے گی۔