یوم پاکستان، لاہور میں سکیورٹی کیلئے 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں سیکورٹی سخت انتظامات، شہر میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر متعدد پروگرام کیے جا رہے ہیں جس میں عزم پاکستان پریڈ نمایاں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پارکوں اور بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ عوام کو پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے۔