دن میں بھی پیٹرول کی ترسیل کی اجازت دی جائے، پی ایس او انتظامیہ

PSO

PSO

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل نے کمشنر کراچی سے گزارش کی ہے کہ آئل ٹینکرز کو دن میں بھی پیٹرول کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

پی ایس او انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ دنوں جاری رہنے والی آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں پیٹرول کی فراہمی متاثر ہوئی تھی جس کے باعث 15 لاکھ لٹر پیٹرول سے لدے آئل ٹینکرز اس وقت ٹرمینل میں کھڑے ہیں جبکہ 36 گھنٹوں میں 10 لاکھ لٹر پیٹرول پمپس کو پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق 50 ہزار میٹرک ٹن سے زائد پیٹرول سے لدے جہاز سمندری حدود میں داخل ہو چکے ہیں جو پورٹ اتھارٹی سے اجازت ملنے کے بعد کسی بھی وقت آف لوڈ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

دوسری جانب وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی قسم کے آئل کا بحران نہیں، پیٹرول کے 2 لاکھ 80 ہزار ٹن تک کے ذخائر موجود ہیں جو ملکی ضروریات کے مطابق کافی ہیں۔