کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ دن جلد آئے گا جب کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے گا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ شہر میں امن کے قیام کے لیے رینجرز کو جو پاور چاہیے حکومت دینے کو تیار ہے۔ گونرز ہاوس میں صنعت کاروں اور تاجروں سے خطاب میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ تما م سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کراچی میں ایک ایسا ایکشن لیا جائے جس سے امن بحال ہو۔
اس سلسلے میں ضروی ہے کہ انصاف سے کام لیا جائے نہ دیکھے کس کا کتنا اثر و رسوخ ہے، انھوں نے مزید کہا کہ کہاس حوالے سے قانون کے اندر بھی تبدیلی کرنی ہوگی اور سب سے زیادہ ضروی یہ ہے کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ملک میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کے خاتمے کے لیے اقداامات کر رہی ہے۔
جب ملک کی عوام خشحال ہوگی تو میرے چہرے پر بھی مسکراہٹ نظر آئے گی۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل مذاکرات کے زریعے حل کیا جائے اور جنگی تیاریوں کے بجائے وسائل کو سماجی فلاح پر خرچ کیا جائے۔