کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 4 روز سے جنوبی بازار کا ٹرانسفارمر جلنے پر بھی تبدیل نہیں کیا گیا۔ شدید گرمی کے باعث شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے۔ اگر فی الفور ٹرانسفارمر نہ لگایا گیا تو شہری اور تاجر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدارت طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق زرگر ، نائب صدور انتظار حسین شاہ ، ملک قیصر ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد مستری و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روز قبل تبدیل کی اگیا ٹرانسفارمر 12 گھنٹے بعد دوبارہ جل گیا تھا۔
پھر 2 روز گزرنے کے باوجود تبدیل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف میپکو ملتان ، ایس سی مظفر گڑھ اور ایکسیئن لیہ سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن ہمیں یہ نوید سنائی گئی کہ 200KV کا نیا ٹرانسفارمر روانہ کر دیا گیا ہے۔
لیکن ابھی تک ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا ہے۔ جس کے باعث شہریوں اور تاجروں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر فی الفور ٹرانسفارمر نصب نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا جس کا ذمہ دار محکمہ واپڈا پر ہو گا۔