یوم یکجہتی کشمیر ویک کا آغاز 5 فروری کو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سے ہو گا

KASHMIR WEEK

KASHMIR WEEK

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفئر آرگنائزیشن کے صدر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہا ہے کے فروری میں ہم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ویک منائیں گے جسکا مقصد دنیا کو بھارت کہ مظالم سے آگاہ کرنا ہے، سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے یہ اعلان مقامی ہوٹل میں کیاان کے ہمراہ سابق قومی شوٹنگ بال کے کھلاڑی قمرالسلام پیارے، قومی ایتھلیٹکس کھلاڑی محمد اسماعیل ، اعجاز احمد قریشی، ملک ناصر اور وسیم عباس بھی موجود تھے۔

یوم یکجہتی کشمیر ویک کا آغاز 5 فروری کو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سے ہوگا جو واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کھیلا جائے گا، شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آرگنائزنگ سیکریٹری محمد شمیم کو نامزد کیا گیا ہے کشمیر ویک میں سمینار، واک، شوٹنگ بال، فٹبال، کرکٹ، یوگااسپورٹس ، مارشل آرٹ اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ویک میں حصہ لیں گے۔