گزشتہ دنوں وفات پانے وانے رانا حسن محمد کی رسم قل پر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ) گزشتہ دنوں وفات پانے وانے رانا حسن محمد کی رسم قل پر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے ضلع نائب صدر محمد حلیم انصاری نے کہ کہ رانا حسن محمد میرے والد صاحب کے دیرنہ دوست تھے ،ان کی دوستی کی طرح ان کی زندگی بھی ایک مثال رہی ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مرحوم عزم ہمت وملنسار انسان تھے ان کی طویل جدو جہد پر مشتمل رہی ،ان کی وفات سے علاقہ ایک دانا ومّدبر شخصیت سے محروم ہوگیا۔ والدین اولاد کے لیے سکون کی جگہ ہیں ان کے بیٹوں رانا نذیر، رانا سرور ،رانا انور سے تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی قدرکرنی چاہئے او ر ان خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر خدمت رہنا چاہئے چونکہ یہ وقت دوبارہ نہیں ملتا انہوں نے کہ وہ اپنی والدہ کی وفات کے صدمہ میں ابھی بھی دل برداشتہ ہو جاتے ہیں کیونکہ والدہ کی شفقت اب ان کو نہیں ملتی جس وجہ سے ان کو دلی تکلیف محسوس ہو تی ہے۔

Faisalabad

Faisalabad