بدین (عمران عباس) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کی جانب سے انتخابات میں مبینا داندلی کے خلاف ڈسٹرکٹ رٹرنگ آفیسر سے ملاقات کے اعلان کے بعد پولیس نے ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ کو گھرے میں لے لیا، بکتر بند گاڑیاں اور پولیس کی باری نفری تعینات، ڈی،آر،او سمیت دیگر عملا دفتر سے غائب۔سابقہ وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کی جانب سے ڈی سی چوک پر لگائے جانے والے دھرنے میں انتخابات میں مبیناداندلی کے خلاف ڈسٹرکٹ رٹرننگ افیسر سے ملاقات کے اعلان کے بعد پولیس نے ڈپٹی کمشنر آفیس کو اپنے گھرے میں لے لیا تھا۔
ڈی سی آفیس کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کرکے سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا تھا،جب کے ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر محمد رفیق قریشی جو کہ ڈی سی بدین ہیںان سمیت دیگر افسران بھی اپنے دفاتر سے غائب ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذولفقار مرزا ذوالفقار مرزا کے اعلان کے بعد ڈی سی بدین نے میٹنگ کا بھانا بنا کر افیس سے چھٹی لے لی، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی ڈی سی کے خلاف ذوالفقار مرزا نے ڈی سی آفیس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاتھا اور ڈی سی محمد رفیق قریشی اور مرزا کے درمیاں کافی منہ ماری بھی ہوئی تھی۔