DCOگجرات نوازش علی نے ضلع بھر میں آٹا مہنگا فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) DCOگجرات نوازش علی نے ضلع بھر میں آٹا مہنگا فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا 20کلو آٹے کے تھیلا کی قیمت 640روپے مقرر ، مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،محکمہ اطلاعات گجرات کے مطابق ضلع گجرات میں 20کلو آٹا کا تھیلا 200روپے سے زائد فروخت ہونے کا DCOنے سخت نوٹس لیا ہے اور 640روپے فی 20کلو تھیلا نرخ مقرر کیا گیا ہے۔

مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔