شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ڈی سی او ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر عوام کو سفری سہولیا ت میں درپیش مشکالات کے خاتمے کے لئے سیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہر نے ضلع بھر میں اوور چارجنگ ،اوور لوڈنگ ،ایل پی جی سیلنڈر اور نامکمل کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 76 گاڑیوں کے چالان کرکے 14 گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر مجموعی طور پر 79500 روپے کے جرمانے کئے اور تین گاڑی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
ڈی سی او ارقم طارق نے گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ پر انتظامیہ کو خوب سراہا ان کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت اور سہولت کو ہمیشہ ترجیح دی جائے گی۔