ڈی سی او تحریک انصاف کے کارکن ساتھیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنے

PTI

PTI

گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈی پی او ‘ ڈی سی او تحریک انصاف کے کارکن ساتھیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنے وہ ضلع میں امن وامان اور عوام کی بہتری کی طرف توجہ دیں۔

تحریک انصاف کے کارکنان گجرات پولیس اور انتظامیہ کے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے میں وہ قائد تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ہر صورت چودہ اگست کے لانگ مارچ میں شریک ہو کر اسلام آباد ڈی چوک احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے ‘ اور وہ مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ساتھی بڑی تعداد میں اسلام آباد احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونگے ‘ اور وہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہیں گے ‘ اگر اُن کو سختی سے روکا گیا ۔ تو وہ بھرپور مزاحمت کریں گے اور مذاحمت کے دوران نتائج کی ذمہ داری ڈی سی او ‘ ڈی پی او پر ہو گی۔