ڈی سی او قصور کی ہدایات محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کی خصوصی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام گزشتہ روز ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور میاں محمد امجد فاروق ‘اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ‘ڈی او زکوٰة اشفاق احمد خاں ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اکبر رضا اور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد محکمہ بہبود آباد کے دفتر میں کیا گیا جبکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول ‘دفتروں اور گھروں کو مکمل طور پر صاف رکھیں کیونکہ ڈینگی لاروا ہمارے ارد گرد کھڑے پانی میں پرورش پاتا ہے ہم سب نے ملکر ڈینگی کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی کو تلف کرنے میں عوام کو بھرپور آگاہی اور معلومات فراہم کریں تا کہ ڈینگی مچھر کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ بعدازاں محکمہ بہبود آبادی کے دفتر گوریانوالہ بھٹہ سے فیملی ہیلتھ کلینک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور تک ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔