مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایت پرگورنمنٹ پرائمری سکول گرین کوٹ میں بسلسلہ ”پڑھو پنجاب۔ بڑھو پنجاب” مہم کا افتتاح، محکمہ ایجوکیشن کے افسران، بچوں کے والدین ،صحافیوںکے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی خصوصی شرکت، ہر بچے کے داخلے کو یقینی بنانے کا عزم، تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ، ڈی ٹی ایس سی ہیڈ چوہدری سلامت علی، ای ڈی او میاں ذوالفقار علی کی خصوصی ہدایات پرچوہدری عبدالمجید DY.DEO(SE)، چوہدری امین سندھو DY.DEO(M.EE) تحصیل قصور، مسز سلیم اختر DY.DEO(W.EE)تحصیل قصورو محمد شریف TE تحصیل قصور نے کیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز محمود احمد، محمد اکرم شہزادو رائو محمد طیب طاہر نے کوالٹی ڈرائیو کی اہمیت کو اجاگر کیا، تقریب میںپرنسل سکول ہذا محمد شریف شاکر، سنیئر کوارڈینیٹر محمد اسحاق درویش، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، محمد فیصل، محمد اسحاق،فیصل محمود، فیروز خان ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوںاور صحافیوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب کی ”پڑھو پنجاب۔ بڑھو پنجاب” مہم کو سراہتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ ہر بچے کے سکول میں داخلے کو یقینی بنائیں۔
اساتذہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گرین کوٹ کے ہر بچے کو سکول میں داخل کروانے کیلئے گھر گھر جا کر والدین کو قائل کریں گے کیونکہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے وطن عزیز کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔معیاری تعلیم پر پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں یہ حق ان تک پہنچانا ہے۔ آج ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہے کہ 2018ء کے تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے محنت، دیانت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔