قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیر اہتمام گزشہ روز ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اینٹا مالوجسٹ قصور محمد خرم ابراہیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکس قصورسید سلیم قادر شاہ ،صدر ایپکا چوہدری منظور اور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔
ڈینگی آگاہی واک دفتر ایکسائز کوٹ غلام محمد چوک سے بستی برات شاہ چوک تک کی گئی۔شرکاء نے ڈینگی تدارک اور بچائو کے حوالے سے بینرز اور فلیکسز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روک سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھروں’بازاروں ‘گوداموں ‘پارکوں اور دیگر جگہوں پر کھڑے ہوئے پانی کو ختم کرکے ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے۔