قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور محمد شاہد نے گوشت کی پیدوار بڑھانے کے سلسلہ میں کٹے فربہ سکیم کے تحت مویشی پال حضرات میں گزشتہ روز اپنے آفس میں چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد بشیر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اینمل ہیلتھ ڈاکٹر عدیل سیال اور مویشی پال حضرات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے حکم پر ضلع قصور میں مویشی پال حضرات کیلئے گوشت کی پیدوار بڑھانے کیلئے کٹے فربہ سکیم باقاعدہ شروع کردی گئی ہے ۔اور اس سلسلے میں ڈی سی او قصور محمد شاہد نے پنجاب حکومت کی طرف سے کٹے فربہ سکیم میں حصہ لینے والے مویشی پال حضرات میں چیک تقسیم کئے۔
اس موقع پر مویشی پال حضرات نے وزیر اعلی پنجاب محمدشہبازشریف ، صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر اس سکیم کو کامیاب کروایا ہے اس سے گوشت کی پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔