ڈی سی او لاہور کی ہدایات پر شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف کریک ڈائون جاری
Posted on April 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور: ڈی سی او لاہور کی ہدایات پر شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف کر یک ڈائون جاری ہے جس کے سلسلے میں گذ شتہ روز اے سی سٹی و ایڈ منسٹر یٹر داتا گنج بخش ٹاون عبداﷲنیئر شیخ کی ہدایات پر ٹی او آر شہزاد قر یشی ،اے ٹی او فنانس ظفر زیدی ودیگر ٹاون عملہ نے گنگا رام سے لیکر چڑ یا گھر تک پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا اور 2 کنال سرکاری اراضی واگزار کر وائی۔
اس مو قع پر دوکانداروں کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات اور اپنی حدود سے باہر کاونٹرز و دیگر سامان لگا نے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی اور 2 ٹرک سامان کے قبضہ میں لئے گئے اس حوالے سے اے سی سٹی و ایڈ منسٹر یٹر داتا گنج بخش ٹاون عبداﷲنیئر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹاون میں تاجر تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام کو پہلے وارننگ دی جاتی ہے جبکہ انتظامیہ کا ساتھ دینے والے تاجروں نے اپنی تجاوزات خود مسمار کر دی ہے تمام ٹاون میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے نوٹس دے دئیے ہیں مگر اب کاروائی کا دائر ہ وسیع کر تے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر آپر یشن جاری ہے اور آئندہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com