ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کا دورہ ٹیکسلا واہ کینٹ ، پانچ سو بستروں پر مشتمل واہ جنرل ہسپتال کو دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔۔
انجینیئر سیف الرحمان نے انھیں اب تک واہ جنرل ہسپتال میں ہونے والے تعمیراتی کام پر مفصل بریفنگ دی ،تعمیراتی فرم نے ہسپتال کا جاری میگا منصوبہ ایک سال میں مکمل ہونے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ پہلے مرحلہ پر سو بستروں پر مشتمل وارڈز ، ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رہائشی فلیٹس مکمل کر لئے جائیں گے،سات ارب کی خطیر رقم سے شروع ہونے والے واہ جنرل ہسپتال کے لئے 96 کنال اراضی پاکستان آرڈنینس فیکٹری نے فراہم کی ہے
مذکورہ منصوبہ جو کہ 2017 میں مکمل ہونا تھا مگر تعمیراتی فرم کا دعوی ہے کہ اس سے قبل یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا،ڈی سی او راولپنڈی نے ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ، ضلعی صدر پی ایم ایل این سردار ممتاز پسوال ، ملک عمر فاروق اور سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی، ڈی ایس پی ٹیکسلا ساجد گوندل بھی انکے ہمراہ تھے۔۔