قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور سلمان غنی کے زیر صدارت ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک اور سروس ڈلیوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ ٹیم کی طرف سے محمد احسن اور محکمہ صحت ضلع قصور کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ادویات کے سٹاک ٹیکنگ اور سروس ڈلیوری کے معاملات زیر غور آئے اور اس موقع پر وزیر اعلی روڈ میپ ٹیم کی طرف سے محکمہ صحت میں بہتری کے اقدامات کی تجاویز پیش کی گئیں جس پر ڈی سی او قصور نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ اس پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔